وزیراعظم شہباز شریف کا سابق وزیراعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس۔

 

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم بنگلا دیش بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء پاکستان کی پُرعزم دوست تھیں،پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلا دیش کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بیگم خالدہ ضیاء کی فیملی اور بنگلا دیشی عوام کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں،خالدہ ضیاء پاکستان کی ایک مخلص اور دیرینہ دوست تھیں۔اللّٰہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

سابق وزیراعظم بنگلا دیش خالدہ ضیا انتقال کرگئیں

یاد رہے کہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملی ہیں،پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

 

 

Back to top button