وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر سے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، وزیر اعظم پاکستان نے اجلاس کی شاندار میزبانی پر صدر الہام علیوف کو مبارک باد دی اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے موقع پر پاکستان کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیاکہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آذربائیجان : وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین جاری سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیاگیا جب کہ تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنےکے عزم کو دہرایا۔
