وزیراعظم شہبازشریف31اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔
یہ کانفرنس پاکستانی سفارتخانے اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مشترکہ میزبانی میں منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد چین کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔
حکومت پاکستان نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے منصوبے فراہم کریں جو چینی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں۔ ان منصوبوں میں شعبہ جات، اسکوپ، متوقع سرمایہ کاری اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔
وزیراعظم خود ان منصوبوں کا جائزہ لیں گے اور اس مقصد کے لیے ایک بریفنگ سیشن منعقد ہوگا، جس میں چیف سیکرٹریز کو براہِ راست وزیراعظم کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
