سانحہ اے پی ایس  پر نگران وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت

نگران وزیراعظم انوارالحق کاسانحہ آرمی پبلک سکول کی 9ویں برسی  پرپیغام میں کہنا ہے کہ  قوم پھول سے بچوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔9برس قبل دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔یہ ایک ایساسانحہ تھاجس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں۔آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔دشمن نے دہشت گردی سے قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی ۔

نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور نے قوم کے عزم کو مضبو ط تر کیا۔قوم کی ہمدردیاں ان والدین کیساتھ ہیں جن کے بچوں نے عظیم قربانی دی۔پرنسپل ودیگر اساتذہ طلبا کو بچاے کیلئے درندوں کے سامنے ڈٹے رہے۔آج کا دن ان عظیم شہیدوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی

سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں

دن ہے ۔

Back to top button