وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیوں کیا؟رانا ثنا اللہ نے اندر کی بات بتا دی

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی اور اسی تناظر میں وزیر اعظم سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے۔
وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی صورت مسلم ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو نشانہ نہ بنائے، پاکستان کی قیادت مسلم ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کل ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گفتگو ہوئی اور اسی سلسلے میں وہ سعودی عرب کے دورے پر گئے، سعودی عرب کے ساتھ ہم دفاعی معاہدے میں ہیں اور ہم اس کے پابند ہیں،امید ہےکہ کل کے سعودی عرب اور ایرانی صدر سے بات کےبعد معاملات بہتر ہوں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کی اچھی پالیسی ہےکہ خود ری ایکٹ نہیں کر رہے،سعودی عرب خود ری ایکٹ نہیں کر رہا تو دوسرے سے ایسی خواہش کا اظہار کیوں کرےگا؟
گورنر سندھ کے معاملے پر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طے ہوا تھاکہ بلوچستان اور سندھ کا گورنر ن لیگ سے ہوگا،ایم کیو ایم سے کبھی یہ وعدہ نہیں تھاکہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا،کامران ٹیسوری نگراں حکومت سے چلے آرہے تھےتو فوری تبدیل کرنا ضروری نہیں سمجھا گیا۔معاملات ٹھیک چل رہےتھے تو کامران ٹیسوری کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی،اب ایسی صورت حال پیدا ہوئی کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنا پڑا،مناسب سمجھاگیا کہ اس صورت حال کو تبدیل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم سے طریقے اور سلیقے سے بات ہوتی رہی ہے،ایم کیو ایم کا سندھ کے گورنر سے متعلق مطالبہ ہی نہیں تھا،ایم کیو ایم کے کراچی سے متعلق مطالبات پورےکیے اور مزید بھی کوشش کریں گے،جب طے ہواکہ گورنر ن لیگ سے ہوگا تو ایم کیو ایم نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔
آپریشن غضب للحق: اب تک 663 خوارج کو ہلاک کردیا گیا، وزیر اطلاعات
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اور گزشتہ روز شہبازشریف ایک روزہ دورے پر سعودی عرب بھی گئے تھے جہاں ان کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی۔
