وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان کشیدگی پر بریفنگ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کی جانب سے انہیں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کےگٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کےلیے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کےلیے ہر دم تیار ہیں،پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔
آپریشن غضب للحق : طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
وزیر اعظم نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف کیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کے لیے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
