وزیراعظم کا ہرجانے کا دعویٰ : عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے کیس میں عمران خان کی ٹرائل کورٹ میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی ہے،ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
مذاکرات کی وجہ سے سول نافرمانی کی تحریک کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی : شوکت یوسفزئی
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست کے قابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
