وزیراعظم کا ایس سی او میں شریک سربراہان حکومت کےاعزاز میں عشائیہ

وزیر اعظم شہباز شریف نےشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پہلے دن سربراہان حکومت کےاعزازمیں دیے گئےعشائیے میں بھارت کےوزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر سمیت غیر ملکی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیااور وفود کےسربراہان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرسے مصافحہ کیا

وزیر اعظم نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا بھی استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 واں سربراہی شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، کچھ دیر قبلبھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی پاکستان پہنچے۔

عمران خان صحت مند ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنہ کیا،بیرسٹرگوہر

تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وفد سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے موقع پر دورے پرآئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پروگرام کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16 اکتوبر بروز بدھ کی صبح عالمی رہنما کانفرنس میں شرکت کے لیے آئیں گے، وزیر اعظم مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور اس کے بعد عالمی رہنماؤں کی گروپ فوٹو کھینچی جائے گی، اس کے بعد کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہو گا اور عالمی رہنما خطاب کریں گے۔

اس کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد وزیر اعظم الوداعی خطاب کریں گے۔

بدھ کی دوپہر ڈپٹی وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل میڈیا میں بیانات جاری کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

Back to top button