وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سےملاقات،سیاسی امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ،سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیر عطا تارڑ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔

جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفور حیدری، مولانا عطاالرحمان،مولانا اسعد محمود، اسلم غوری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے 4فروری کو مولانا فضل الرحمٰن نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کےبعدمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت ہوئی،تمام جماعتوں نےاس بات کا اعادہ کیا کہ 8 فروری2024 کےانتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا،اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)نےبات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ مینج کرکے اپنی مرضی کی حکومتیں بنائی ہیں، ان لوگوں کو ملک پر مزید مسلط رہنےکاحق حاصل نہیں ہے، ان کو فوری مستعفی ہو کر ازسرنو انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات دینے میں ناکام رہا ہے، اور اب ان کی آئینی مدت بھی مکمل ہو چکی ہے، ہرچند کہ حکومت نے ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موقع فراہم کیا ہے، یہ کسی مخصوص سوچ کی نمائندگی ہے۔

Back to top button