بھائی کی شادی پرپریانکاکاہارتوجہ کا مرکز بن گیا

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی مہندی پر کروڑوں روپے کا خوبصورت ہار پہنا جو توجہ کا مرکز بن گیا۔
پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کیلئے اداکارہ امریکا سے اپنے شوہر گلوکار نک جونس سمیت سسرال والوں کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا ویسے تو تقریبات میں مہنگی جیولری پہننے کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں لیکن اس بار بھائی کی مہندی میں گلے کا خوبصورت ہار نہ صرف سب کی توجہ کا مرکزبناہوا ہے بلکہ اس کی قیمت نے بھی مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس ہار کی قیمت 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔اداکارہ کا یہ ہار گلابی سونے سے بنا ہے اور چھوٹے ہیرے سے مزین ہے جب کہ اس میں قیمتی پتھر بھی جڑے ہیں۔
