پی ٹی آئی کیساتھ مسائل کو جمہوری انداز میں حل کیاجائیگا،فیصل واوڈا

سینیٹرفیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت دیگر جمہوری مسائل کو جمہوری طریقے سے ہی حل کیا جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں فیصل واڈا نے کہا کہ جیسے انہوں نے کوشش کی، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں وزیراعظم اور بلاول صاحب کی ملاقات ہوگی۔مولانا صاحب کے مسئلہ کا حل، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی نمائندگی اور پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی حل کیا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے امید ظاہر کی کہ ’میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی‘۔سب سے پہلے پاکستان اور سیاسی معاملات بعد میں آتےہیں، اسکےلیےوہ اپنا کردارادا کررہےہیں اورکرتےرہیں گے۔

واضح رہے کہ فیصل واڈا پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، تاہم انہوں نے تحریک انصاف کوخیرباد کہہ دیا تھا، اس وقت وہ پی ٹی آئی کے ناقدین میں شمار کیے جاتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے گزشتہ دنوں سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، اس کےباوجود مولانا فضل الرحمٰن نے مخلصی دکھائی، میں ان کا مداح ہوں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی کوان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور حواریوں سے بچانا میرا ایجنڈا ہے،عمران خان میرے لیڈر رہ چکے، ان کے طرز سیاست سےمخالفت تھی، ان کو بھی سمجھ آ جانی چاہیے کہ میں اب بھی ان کی جان بچانےاورانہیں سیاسی مصیبتوں سےبچاکیلئےیہ سب کر رہا ہوں۔

Back to top button