’’جج کیخلاف کارروائی استعفیٰ دینے سے ختم نہیں ہوتی‘‘

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یامستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ نے 4 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپیل زائدالمیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ عدالت اعظمیٰ نے مختصر فیصلے میں کہا کہ جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، مستعفی جج کیخلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا۔سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کرنا یا نہ کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

جاری کی جائیں گی۔

Back to top button