وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے احکامات کی روشنی میں مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز چسپاں کیے گئے ہیں، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر بھی متعدد جگہوں پر نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے سیکشن 87 کے تحت جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں۔ نوٹسز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں۔
نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے لیے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، مقررہ وقت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
