پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کے خلاف مشترکہ ردعمل دینا چاہئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایچ 15 آرٹلری گنز کی کور آف آرٹلری میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ، آرمی چیف نے جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سسٹم کی شمولیت سے مستقبل کی جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،گنز کی شمولیت سے پاکستان آرمی کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ آرمی چیف کی لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے ان کا استقبال کیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ، اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے طلباء اور اساتذہ سے بھی گفتگو کی ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالا مال ہے ، انسانی وسائل ، جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ، غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دینا چاہئے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس میں شامل کیے گئے ہیں ، جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی پاکستان ائیر فورس کے حوالے کردیئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں کامرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس تقریب میں چیف آف ائیر اسٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ، اس موقع پر وفاقی وزراء ، عسکری حکام اور چینی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پی ٹی آئی سینئر رہنما شعیب صدیقی کی ن لیگ میں شمولیت
جے ٹین سی فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جے ٹین سی میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ، جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس بھی ہے ، جے ٹین سی بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے ۔
جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجودہے ، جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رافیل طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے ، جے ٹین سی کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم جب کہ بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے ، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔
