بازار جلد بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے : وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ حکومت بازار جلد بند کرنے پر غور کررہی ہے۔اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو صرف شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر خزانہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے میٹنگز کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں،وزیر خزانہ ان اداروں کو بتائیں گےکہ کتنا بڑا معاشی دھچکا آ رہا ہے،ہمیں پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا پڑے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ پاکستان میں رکھوائے تھے،اگر کوئی اپنے پیسے واپس مانگتا ہے تو اُس کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر سے گیس کی سپلائی بند ہونے کےبعد مقامی فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کردی ہے۔
