فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.64 روپے اضافہ تجویز

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے نیپرا جو درخواست دی ہے۔
درخواست کے مطابق فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 64 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں بتایا کہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔
نیپرا اس درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گا، اور اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جس میں ای الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں
