پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: سہیل آفریدی

 

 

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے افغانستان کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں،سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آپریشن غضب للحق : طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

Back to top button