پودوں پر مبنی پروٹین خواتین کے لیے مفید قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ پودوں کے پروٹین سے بھرپور غذائیں بڑھتی عمر میں خواتین کو صحت مند رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جنہوں نے پودوں پر مبنی پروٹین کی غذائیں زیادہ کھائیں تھیں ان کے دائمی امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم تھے اور وہ خواتین بعد کی زندگی میں صحت مند پائی گئیں۔
محققین کے مطابق انہوں نے تحقیق میں دیکھا وہ خواتین جنہوں نے اپنی غذاؤں (یعنی پھل، سبزیوں، روٹی، لوبیا، دالیں اور پاستہ مشتمل غذائیں) میں زیادہ پروٹین کا استعمال کیا تھا ان میں قلبی مرض، کینسر اور ذیابیطس کے ساتھ ذہنی اور دماغی صحت میں تنزلی کے امکانات یہ غذائیں
استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم دیکھے گئے۔