مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھرگرادیا

شیخ حسینہ واجد کی حامیوں سے خطاب کے بعد مشتعل مظاہرین نے ڈھاکہ میں سابق وزیراعظم کاآبائی گھر گرادیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو آبائی گھر کو گرا دیں گے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا۔
ڈھاکہ میں مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سے گھر گرا دیا گیا۔
معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں آبائی گھرآگ لگانے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حسینہ واجد نےکہا کہ کسی ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکتا ہے لیکن تاریخ کو تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان کیخلاف شروع کی گئی تحریک دراصل انہیں قتل کرنے کیلئے ہے۔