پی ایس 9 ، شکارپور ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی کامیاب

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی 73 ہزار 554 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 کے تمام 178 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں۔جب کہ جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے میں ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا وقفہ جاری رہی۔حلقے کے 178 پولنگ سٹیشنز میں سے 70 پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردیا گیا تھا۔حلقے میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا : خواجہ آصف
یاد رہے کہ یہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
