پی ایس ایل 10: میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونےوالےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کودرخواست بھجوا کر لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والےپی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستےطلب کیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور،راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کےایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری پینل کا اعلان
اس حوالےسےمحکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اورمیچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملےکی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور،راولپنڈی اورملتان میں میچز،ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیےجائیں گے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی، راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔