پی ایس ایل 10: راولپنڈی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی افتتاحی تقریب کاآغازراولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگیا۔

پی ایس ایل 10: فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟ پی سی بی کا بڑا اعلان

 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کاآغاز قومی ترانےسےہوا اورافتتاحی تقریب میں پی ایس ایل10کی ٹرافی اسٹیج پرلائی گئی۔

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔

بعدازاں سرتال اکیڈمی کےبچوں نےقومی ترانہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں میزبانی کےفرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکارحمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگوکی جس کےبعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نےاپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرزکی پرفارمنس سےمحظوظ ہوئے۔

Back to top button