پی ایس ایل 10 : کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دےدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو  80 رنز سے شکست دےدی۔

217  رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136  رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے افتتاحی بلے باز صائم ایوب سے شاندار نصف سینچری اسکور کی، صائم ایوب 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ محمد حارث 13 ، ٹام کوہلر کیڈمور صفر، حسین طلعت 35، میکس برائنٹ بھی صفر، الزاری جوزف صفر، سفیان مقیم 1 اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 217 رنز کا ہدف دیا۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:

کپتان سعود شکیل، فن ایلن،حسن نواز، کوشل مینڈس،ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن،ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق

پشاور زلمی کا اسکواڈ:

کپتان بابر اعظم،صائم ایوب، محمد حارث،ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون،حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی ر

Back to top button