پی ایس ایل 10: لاہور میں تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا

لاہور میں 11 اپریل سےشروع ہونےوالی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 10 کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

لاہور کےعلاقے گلبرگ مین بلیوارڈ اورلبرٹی مارکیٹ چوک کوپی ایس ایل کی ٹیموں کےناموں سےسجا یا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دیوہیکل پی ایس ایل ایکس بھی شائقین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے ۔مین بلیوارڈ پر رنگ برنگی رشنیوں سے ماحول جگمگا رہا ہے ۔

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر پھر جرمانہ عائد کر دیا

 

شہریوں کی بڑی تعداد ان سجاوٹوں کے ساتھ تصویریں بناتی رہی ہے۔

واضح رہےکہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سےہوگا،یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

Back to top button