پی ایس ایل 11 ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے مزید دو ٹیمیں شامل ہو گئی ہیں، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ ممکنہ طور پر 30 جنوری کو ہوگا، اور لیگ مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے سے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد طے کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے، جبکہ ڈرافٹ کا مقام اور تاریخ کا باضابطہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک دن کے وقفے میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس ڈرافٹ میں تمام 8 موجودہ فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور نمائندے شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل میں پہلے سے شامل لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ، اب 11 ویں ایڈیشن سے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیمیں بھی شامل ہو گئی ہیں۔

Back to top button