پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ کا الزام، فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے کے الزام پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے میچ ریفری روشن مہاناما کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کردیا گیا ہے، فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔
پی سی بی کےمطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔
پی سی بی کےمطابق فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی۔میچ ریفری سماعت کےبعد فیصلہ سنائیں گے۔
یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
