پی ایس ایل 11: بال ٹیمپرنگ کے معاملے میں فخر زمان پر 4 میچز کی پابندی لگنے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز ہونیوالےمیچ میں ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کے الزام کے بعد فخر زمان پر پابندی عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان پر کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ان پر لیول تھری چارج کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، جو ایک سنگین نوعیت کی خلاف ورزی سمجھی جاتی ہے۔

ابتدائی طور پر فخر زمان نے ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم کیس کی مزید سماعت آج میچ ریفری روشن مہناما کریں گے، جس کے بعد حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز پر سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد

ذرائع کے مطابق اگر الزام ثابت ہو گیا تو فخر زمان کو تین یا اس سے زائد میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ اننگز کے 20ویں اوور کے آغاز سے قبل پیش آیا، جب امپائرز نے مشکوک سرگرمی دیکھتے ہوئے گیند کو تبدیل کر دیا اور بطور سزا کراچی کنگز کو 5 پینالٹی رنز بھی دیے گئے۔

Back to top button