پی ایس ایل11،حیدرآبادکنگزمین نےکراچی کنگزکوشکست دیدی

پاکستان سپرلیگ11میں حیدرآبادکنگزمین کوپہلی کامیابی مل گئی۔کراچی کنگزکوشکست دیدی۔
کراچی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآبادکنگزمین کی ٹیم نے189رنزکاہدف 19.1اوورمیں6کھلاڑیوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
کراچی کنگزنےپہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر188رنزبنائے تھے۔
کراچی کی جانب سے نوجوان بیٹر سعد بیگ نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان معین علی نے صرف 16 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 44 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر مجموعے کو بلندی تک پہنچایا۔
حیدرآباد کی جانب سے حنین شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
189 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کا آغاز کسی حد تک بہتر رہا۔ صائم ایوب نے 67 رنز بنا کر جیت کی بنیاد رکھی، تاہم مڈل آرڈر میں وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
ایک وقت میں میچ کراچی کنگز کے پلڑے میں جاتا دکھائی دے رہا تھا لیکن آخری لمحات میں عرفان خان اور حسن خان نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے بازی پلٹ دی۔
حسن خان نے صرف 16 گیندوں پر 206 کے اسٹرائیک ریٹ سے 33 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 19.1 اوورز میں فتح دلا دی۔ عرفان خان 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ اپنی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست سے نہ بچا سکے۔ حیدرآباد کی اس جیت نے ٹورنامنٹ میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
