پی ایس ایل 11، لاہور قلندرزکی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،لاہورقلندرز نے4وکٹوں کے نقصان پر105رنزبنالئے۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلےجارہےپاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیمیں اب تک 22 بار آمنے سامنے آئے ہیں، جن میں لاہور قلندرز نے 8 جبکہ کراچی کنگز نے 14 میچز جیتے ہیں۔ ان کا آخری مقابلہ پچھلے ایڈیشن کے ایلیمینیٹر میں ہوا تھا جس میں قلندرز نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیگ مرحلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فتح حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچز جیت کر اس مقابلے میں پہنچیں۔ قلندرز نے ہائیڈرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دی، جبکہ کنگز نے گزشتہ ایڈیشن کے رنرز اپ کو 14 رنز سے پیچھے چھوڑا، قلندرز کے پچھلے 5 میچز میں 2 شکستیں اور کنگز کی 5میچز میں 5 جیتیں شامل ہیں۔
