پی ایس ایل ، لاہورقلندرز کی حیدرآبادکنگزمین کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ 11کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی حیدرآبادکنگزمین کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔لاہورقلندرزنے4وکٹوں کے نقصان پر151رنزبنالئے۔
دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نےٹاس جیت کرحیدر آباد کنگزمین کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیاتھا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان،پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی قذافی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔
