پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی

 

 

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو  76 رنز سے شکست دے دی ۔

پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم17  اوورز میں 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 21، عبداللہ شفیق 21 ، سکندر رضا 14 ، کپتان شاہین شاہ آفریدی 5  اور دنتھ ویلالاگے 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صفیان مقیم اور مائیکل بریسویل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کوشال مینڈس 74 اور کپتان بابر اعظم 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔مائیکل بریسویل 21، محمد حارث 18، عبدالصمد اور فرحان یوسف 2،2 جب کہ عامر جمال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، مستفیض الرحمان نے 2 جب کہ عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Back to top button