پی ایس ایل 11،حیدرآبادکی ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11 کے پانچویں میچ میں حیدرآبادکنگزمین کی ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،حیدرآباد کنگزمین نے6وکٹوں کے نقصان پر105رنزبنالئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے8وکٹوں کے نقصان پر174رنزبنائےاورحیدرآباد کنگزمین کی ٹیم کوجیت کیلئے175رنزکاہدف دیا۔
دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں، حیدرآباد کنگز مین کی قیادت مارنوس لبوشنگے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین کو اپنے اپنے پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔
دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔
ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ آج شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Back to top button