پی ایس ایل 11:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

 

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈیز کی جانب سے کپتان محمد رضوان صفر، عثمان خواجہ 7، یاسر خان 22، ڈیرل مچل 30، عبداللہ فضل 20 اور سعد مسعود 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان، سعود شکیل اور عثمان طارق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Back to top button