پی ایس ایل 11،ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو شکست دیدی

پی ایس ایل کے14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ کی شاندار نصف سنچریوں نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 68 اور جوش فلپ نے56 رنز کی اننگز کھیلی،سٹیو سمتھ 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، شان مسعود 27 اور آسٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ راولپنڈیز کے محمد عامر نے دو جبکہ عامر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، جس میں سیم بلنگ نے 56 ناٹ آوٹ، کامران غلام نے 35، ڈین فورسٹر نے 24، محمد رضوان نے 19، ڈیرل مچل نے 17 اور عبداللہ فضل نے 14 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے چار، عرفات منہاس نے دو، پیٹر سیڈل، محمد اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آخر میں فاتح ٹیم کے فیصل اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل میں منگل کے روز آرام کے بعد دوسرے مرحلے کے میچز کا آغاز 8 اپریل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔

Back to top button