پی ایس ایل 11: غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری مقررکردی گئی۔
پی ایس ایل کے تاریخی 11ویں ایڈیشن میں لیگ میں توسیع کرکے اسے 8 ٹیموں تک پہنچایا جائے گا، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے طور پر شامل ہوں گی۔
پہلی بار لیگ میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی، جو 11 فروری کو متوقع ہے۔
منعقدہ آکشن ورکشاپ میں پی ایس ایل انتظامیہ نے ریزرویشن اور آکشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور تمام فرنچائزز کو اس بارے میں مباحثے میں شامل کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے بیس پرائسز اور پاکستانی روپے میں کم از کم اضافی بولیوں کی تفصیلات بھی جاری کیں۔
ہر سکواڈ میں 16 سے 20 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے، جبکہ پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیر ملکی کھلاڑی لازمی ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 میں شامل یا منتخب ہونے والے کھلاڑی اپنی متعلقہ فرنچائز کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

Back to top button