پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دو نئی ٹیمیں شامل ہیں۔ حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار لیگ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔
فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے۔ پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جائیں گے اور ان تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
