پی ایس ایل 11 کی ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا ٹور جاری ہے۔ حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی دوبارہ کراچی لائی گئی، جہاں اسے مختلف مقامات پر لے جایا گیا اور فوٹو شوٹ کیا گیا۔
کراچی میں ٹرافی کو لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور لے جا کر عوام اور میڈیا کے لیے پیش کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ٹرافی کے ٹور کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔
ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں لے جایا جائے گا تاکہ شائقین اسے دیکھ سکیں اور ایونٹ کے جوش و خروش میں حصہ لے سکیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی تھی۔
پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس بار پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
