پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کےلیےکمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردوکمنٹری بھی ہوگی ، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اورسلمان بٹ شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ انگریزی کمنٹری کے لیے انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بارپی ایس ایل کمنٹری پینل کاحصہ ہوں گے۔
رمیز راجہ،وسیم اکرم، وقار یونس اور عامرسہیل بھی پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے،آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر لیزا اسٹالکربھی پہلی بارپی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔
امام الحق چہرے پرگیندلگنےکی وجہ سے انجری کاشکار
اس کےعلاوہ بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان،مارٹن گپٹل،مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی،مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
ایرن ہالینڈ اورزینب عباس میچوں کےدوران پریزینٹرز ہوں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کےمیچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی،راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔