پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز، اسلام آباد کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔
لاہور کی اننگز
لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور محمد نعیم نے کیا تاہم ابتدا میں ہی فخر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے بالترتیب 50 اور 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کوشل پریرا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا 61 رنزبنا کر نمایاں رہے۔
قلندرز کےٹمال ملز نے تین اور سلمان ارشاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کوالیفائر 2 کی فاتح اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔
اسلام آباد کی اننگز
203 رنز کےبڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں۔ 33 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد سلمان علی آغاز نے 33 اور کپتان شاداب خان نے 26 رنز بنائے لیکن ان دونوں بیٹرز کےعلاوہ کوئی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 107رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی قلندرز نے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
