پی ایس ایل،حیدرآبادکنگزمین نے آسٹریلین کھلاڑی کوکپتان مقررکردیا

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو قیادت سونپ دی۔
حیدرآباد کنگزمین نے ایکس پر جاری ایک اینیمیٹد ویڈیو کے ذریعے لبوشین کو کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا۔
شائقین کرکٹ غیر ملکی کپتان بنائے جانے پر حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت سٹیو اسمتھ کریں گے۔
