پی ایس ایل ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیرمنہاس کو خرید لیا

پی ایس ایل 11میں کھلاڑیوں کی نیلامی ،سمیر منہاس کو خریدنے کے لیے کوئٹہ گلیڈیئٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڈرز کا سخت مقابلہ ہوا اور آخر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیرمنہاس کو  1.9 کروڑ میں خرید لیا۔

سمیر منہاس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں محض 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری قرار پائی۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف فائنل میں 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے پاکستان انڈر 19 کی جانب سے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں باؤنڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پاکستانی اوپننگ بیٹر سمیر ٹورنامنٹ میں 447 رنز بنا کر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے اور آج لاہور کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن جاری ہے جس میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جس میں سے ہر ٹیم اپنا 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دے گی۔

Back to top button