پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل کے سولہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف باآسانی 10.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیوون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سمیر منہاس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوانے کے باعث ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 100 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
