پی ایس ایل: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی

 

 

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 33، شامل حسین 52، رلی روسو 25، حسن نواز 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر 35، سلمان علی آغا 22، سعد بیگ 30، اعظم خان 14 اور معین علی نے 48 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف 2 اور احمد دانیال نے 3  وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بعد میں اوس (ڈیو) آ جائے گی، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان سعود شکیل نے کہا کہ بطور کپتان یہ دوسرا سیزن ہے اور میں اس کے ساتھ کافی مطمئن ہوں،میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے کھیلنے کا عادی ہوں،یہ میرا لگاتار تیسرا سال ہے، اس لیے میں خوش ہوں۔

Back to top button