پی ایس ایل نے گوگل پرزیادہ سرچ کرنیوالی فہرست میں جگہ بنالی

پی ایس ایل نے بھارت میں اپنی مقبولیت کا نیا ثبوت دیتے ہوئے  2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ  سرچ کیے جانے والے سپورٹس ایونٹ کی فہرست میں جگہ بنالی۔

گوگل نے 2025 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست بھی جاری کر دی۔

فہرست میں ایک دلچسپ اضافہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل بھی شامل ہے۔

بھارتی صارفین نے مقبول عالمی ایونٹس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا۔

گوگل کی جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں انڈین پریمیئر لیگ پہلے، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈکپ  پانچویں نمبر پر رہا۔

فیفا کلب ورلڈکپ چھٹے ، پاکستان سپر لیگ ساتویں ، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر رہی۔

بھارتیوں کی  پی ایس ایل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ حالیہ برسوں میں لیگ کی مقبولیت سرحدوں سے آگے بڑھ چکی ہے۔

نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی پی ایس ایل کے میچز، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ہائی لائٹس زیرِ بحث رہتی ہیں۔

 

Back to top button