پی ایس ایل 10: یونائیٹڈ نے سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 202 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کی پوری ٹیم  19ویں اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 203 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہیں تھا، پہلے ہی اوور میں اوپنر شائے ہوپ ایک رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔عثمان خان نے اسکور میں تیز رفتار اضافے کی کوشش کی مگر 62 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 20 گیندیں کھیل کر 31 رنز بنائے۔

آؤٹ ہونےوالے اگلے کھلاڑی کامران غلام تھے، جو 17رنز بناسکے، ان کی وکٹ جیسن ہولڈر کے حصے میں آئی، 96 کے مجموعی اسکور پر کپتان اور اوپنر بیٹر محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 27 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔120 رنز کے مجموعی اسکور پر مائیکل بریس ویل بھی جیسن ہولڈر کا شکار بنے، وہ صرف 16 رنز بنا سکے، بعد ازاں ڈیوڈ ولی بھی ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطان کو ساتواں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا، جب کرس جارڈن 5 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر میرٹھ کو کیچ دے بیٹھے، اس موقع پر تیم کا اسکور 142 تھا اور اس کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں۔اسی طرح اسامہ میر ایک اور محمد حسنین صفر پر بولڈ ہو گئےجبکہ افتخار احمد 32 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ، میرٹھ، شاداب خان اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کولن منرو 48، حیدر علی 33، کپتان شاداب خان 14، آندرے گوس 9 اور اعظم خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن ہولڈر دھواں دار 32 اور نسیم شاہ 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سلطانز کی جانب سے کرس جورڈن نے 2 جبکہ ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں  آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدر علی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین شامل ہیں۔

Back to top button