پی ایس ایل،کھلاڑیوں کی نیلامی کل ہوگی

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا انعقاد کل کیا جائے گا، جس کے ذریعے فرنچائزز لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنے سکواڈ حتمی شکل دیں گی۔

ٹیمیں آکشن کے عمل کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے سکیں گی۔ 16 رکنی سکواڈ میں 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی لازمی ہوگی جبکہ 21 رکنی سکواڈ میں 7 غیر ملکی پلیئرز شامل کیے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ ہر سکواڈ میں کم از کم 2 انڈر 23 کھلاڑیوں کی شمولیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

لاہور میں منعقد ہونے والی پلیئرز آکشن صبح 11:30 بجے شروع ہوگی، پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے مجموعی طور پر 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

فرنچائزز کو اپنے سکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی بجٹ فراہم کیا جائے گا، جس میں ری ٹین کیے گئے اور ڈائریکٹ سائن کیے گئے کھلاڑیوں کی فیس بھی شامل ہوگی۔

Check Also
Close
Back to top button