پی ایس ایل: پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 39، محمد حارث 47، کوسال مینڈس 31، عبدالصمد 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ مائیکل بریسویل 35 اور عامر جمال 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے 2 جب کہ محمد عامر، آصف آفریدی اور رشاد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کی جانب سے یاسر خان 83 ، کپتان محمد رضوان 41، کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جب کہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے، تاہم بعد میں تبدیلی آسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ ٹیم نئی ہے اور زمان خان کی کمی محسوس ہوگی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پچ خشک نظر آرہی ہے اور امکان ہےکہ دونوں اننگز میں ایک جیسی رہے گی۔
