پی ایس ایل،شاہین برقرار ،حارث رؤف اور فخر زمان قلندرز کا حصہ نہیں رہے

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کردیا تاہم شاہین آفریدی بدستور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں پہلی بار بڑی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار روایتی ڈرافٹ سسٹم کی بجائے نیلامی پر مبنی ماڈل استعمال کیا جائے گا جس کے تحت ہر فرنچائز اب ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہے جبکہ باقی کھلاڑی نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے سیزن 11 کے لیے کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا۔ تاہم ٹیم نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔

لاہور قلندرز کی دیگر ریٹینشنز میں عبداللہ شفیق (ڈائمنڈ کیٹیگری)، سکندر رضا (گولڈ کیٹیگری) اور محمد نعیم (سلور کیٹیگری) شامل ہیں۔

Back to top button