پی ایس ایل،جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگزشامل ہو گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل ہوگئے۔

ریزا ہینڈرکس کو جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین کے جونسن چارلس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔  کراچی کنگز ایونٹ میں  مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔

کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

 

Back to top button