پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

پاکستان سپرلیگ کے ٹکٹس کی کل سے فروخت شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ایس ایل کے ٹکٹس نجی کورئیر کی ویب سائٹ سے بک کرائے جاسکیں گے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی۔

پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

39روز جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

Back to top button